پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی- پی) کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کا آغاز کیا ہے جس میں 57 سابق اراکین اسمبلی اور سینئر سیاستدانوں کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا ہے جن کا تعلق زیادہ تر خیبر پختونخوا سے ہے۔
پرویز خٹک یہاں ایک ہوٹل میں اپنے قریبی ساتھیوں سے اہم ملاقات کے بعد پارٹی کے نئے نام کا اعلان کیا ہے جہاں 57 کے قریب سابق اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کی ہے اور پرویز خٹک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
کون سے رہنما پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہوئے؟
ان 57 سابق ممبران اسمبلی اور سیاستدانوں میں جنہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان میں خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سابق ایم این اے شوکت علی اور سابق وزیر ماحولیات سید محمد اشتیاق عمر شامل ہیں
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے قیام پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب خیبرپختونخوا میں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ پرویز خٹک پی ٹی آئی حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے کے پی کے صدر، مرکزی سیکرٹری جنرل اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور بعد میں 9 مئی کے واقعات بعد پی ٹی آئی کے پی کے صدر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | فوج کے اعلیٰ افسران نے کابل کی ٹی ٹی پی کی حمایت کی تردید کو مسترد کر دیا
پرویز خٹک نے گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے جانے کے بعد نئی پارٹی کا اعلان کیا تھا اور اس اقدام کو پی ٹی آئی کے سربراہ کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔